• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کے 3بڑے احکامات، محض کاغذی کارروائی تک محدود

کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت نے تین ماہ قبل دئیے گئے سندھ ہائیکورٹ کے تین بڑے احکامات پر تا حال کوئی کارروائی نہیں کی 31مارچ کو سندھ ہائیکورٹ نے آئینی پٹیشن پر حکم دیا تھا کہ حکومت سند ھ اور اسکے ماتحت اداروں کوحکم دیا تھا کہ کراچی کی شاہراہوں سے تجاوزات ختم کریں، کراچی کے چاروں داخلی راستوں پر جدید چیک پوسٹ قائم کئے جائیں جس میں بم ڈسپوزل کا عملہ بھی ہو تاکہ کراچی شہر میں کوئی ممنوعہ مواد نا لایا جاسکے اور رہائشی علاقوں کے اطراف سڑکوں پر بیریئر لگائے جائیں تاکہ ہیوی ٹریفک اور ٹرالرز رہائشی علاقوں میں داخل نہ ہوسکیں اسی حکم میں ہائی کورٹ نے دن کے اوقات میں کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پا بندی لگائی جائے۔ ان احکامات میں صرف ہیوی ٹریفک پردن کے اوقات میں پابندی پر عمل کیا گیا ہے جبکہ تجاوزات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر احکامات کاغذی کارروائی تک محدود ہیں، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے دیگر کارروائیوں کیلئے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے ہیں اور چیف سیکرٹری سندھ کو بھی بریفنگ دی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی کا کہنا تھا وہ فائل دیکھ کر ہی کچھ بتا سکیں گے۔

تازہ ترین