• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیدرآباد آمد کے سلسلے میں نیاز اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنادیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیدرآباد آمد کے سلسلے میں نیاز اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنادیا ‘نیاز اسٹیڈیم گراؤنڈ انتظامیہ لاعلم رہی‘ جیوٹی وی پر نیاز اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنائے جانے اورگراؤنڈ کونقصان کی خبر نشرہونے پر وزیراعلیٰ سندھ کاہیلی پیڈ نیاز اسٹیڈیم میں اتارنے کاپروگرام منسوخ کردیاگیا ۔وزیراعلیٰ سندھ کراچی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیدرآبادایئرپورٹ اترے جہاں سے انہیں پروٹوکول کے ساتھ جی او آر کالونی لایاگیا جہاں وہ ایک تقریب اوردعوت افطار میں شرکت کے لئے پہنچے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ حیدرآباد سے سیہون کے لئے روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین