• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل میں3بھارتی خواتین قیدیوں کو دیکھا ، رہائی پانے والے بھارتی قیدی کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی جیل سے رہا ہونے والے بھارتی قیدی نے دعویٰ کیا ہےکہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اس نے 3بھارتی خواتین قیدیوں کو دیکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل سے رہا ہو کر بھارت کے علاقے اٹاری پہنچنے والے قیدی عبدالمجید کا کہنا ہے کہ اس نے جب جیل میں 3 بھارتی خواتین قیدیوں کو دیکھا تو وہ حیران رہ گیا ، 3 خواتین میں سے 2 کا دماغی توازن درست نہیںرہا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی ان خواتین کو کونسلر رسائی موصول ہوتے نہیں دیکھی۔

تازہ ترین