• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کا بھارتی منصوبہ

اسلام آباد (میاں سیف الرحمان) بھارت نے نہایت بھونڈے انداز سے پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کے لئے دہشتگردی کی وارداتوں کا الرٹ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،بھارتی منصوبے کے مطابق بھارتی سراغ رساں اداروں کی طرف سے ایسی وارننگ جاری کی جاسکتی ہے جس میں جموں کشمیر ،پٹھان کوٹ ، گرداس پور اور مشرقی پنجاب کے علاقوں میں پاکستانی سرپرستی میں دہشتگردی کی بڑی وارداتیں ہوسکتی ہیں اور یہ اعلانات بھی کئے جاسکتے ہیں کہ بھارت میں چار پاکستانی دہشتگردداخل ہوگئے ہیں اور اگلے 15دنوں میں دہشتگردی کی کوئی بڑی واردات ہوسکتی ہے ۔ بھارتی منصوبے کے مطابق بھارتی ادارے وارننگ جاری کرنے کے بعد منصوبہ بندی کے تحت اعلان کردہ خدشات اور وارننگ کے مطابق دہشتگردی کا ڈرامہ رچا سکتا ہے تا کہ الزام تراشی کا کھیل کھیل کر پاکستان کوبدنام اور تنہا کرنے کی کوشش کی جائے۔ بھارتی وارننگ کے تحت یہ بھی اعلانات کئے جاسکتے ہیں کہ داخل ہونے والے دہشتگرد اب اسلحے کا انتظارکررہے ہیں جوکہ شاید انڈر ورلڈ کے افراد کے ذریعے بھارت میں پہنچایا جائے گا۔اس منصوبے کا مقصد پاکستان پرالزامات لگانا ہے کہ ماضی میں بھی پٹھان کوٹ اور ایئربیس پر حملے سے پاک بھارت مذاکرات متاثر کئے تھے۔

تازہ ترین