• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بیگم کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں‘‘ سانپ نے آدمی کو اور آدمی نے بیوی کو کاٹ لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنا میں سانپ نے ایک شخص کو ڈس لیا جس کے بعد اس شخص نے بیگم کے ساتھ مرنے کی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیوی کو کاٹ لیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برسنگ پور ضلع کا شہری رات کو سو رہا تھا کہ اچانک اسے سانپ نے ڈس لیا، جب وہ صبح کو جاگا تو اس کی حالت خراب ہونے لگی اور جب اسے احساس ہوا کہ وہ زیادہ وقت تک زندہ نہیں رہ پائے گا تو اس نے آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیوی آمری دیوی سے کہا کہ وہ اس سے بہت پیار کرتا ہے اور اس کے ساتھ مرنا چاہتا ہے ، یہ کہتے ہوئے اس نے اپنی بیوی کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ اس کے دونوں بے ہوش ہوگئے۔ اگرچہ یہ شخص مر گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کی بیوی کو بچا لیا۔

تازہ ترین