• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ووڈی جانسن کو برطانیہ کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے نیشنل فٹبال لیگ ٹیم کے مالک ووڈی جانسن کو برطانیہ میں امریکا کا سفیر نامزد کردیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جانسن کی بطور سفیر تعیناتی کے لئے سینیٹ سے توثیق کروائی جائے گی۔نیشنل فٹبال لیگ ٹیم کے مالک 70 سالہ ووڈی جانسن نیویارک کی ایک کاروباری شخصیت اور کھرب پتی آدمی ہیں۔ وہ جانسن اینڈ جانسن نامی دوا ساز کمپنی کے مالک ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات سالوں پرانے ہیں۔ لیکن ریپبلکنز کی فنڈ ریزنگ مہم میں جانسن نے ٹرمپ کے مقابلے میں ان کے حریف جیب بش کی حمایت کی تھی۔جانسن کی نامزدگی کوئی سرپرائز نہیں۔ اس سے پہلے جنوری میں 1 تقریب میں ٹرمپ نے جانسن کو سفیر کہہ کر ہی مخاطب کروایا تھا۔ جوکہ اس بات کا اشارہ تھا کہ انہیں مستقبل میں ایسی کوئی ذمہ داری ملنے والی ہے۔

تازہ ترین