• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان میں ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ سے ساڑھے 8 فٹ لمبا کیڑا نکال لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) تائیوان میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک لڑکی کے پیٹ سے ساڑھے 8؍ فٹ کیڑا (ورم) نکال لیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، یہ کیڑا ایک ماہ سے لڑکی کے پیٹ میں تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی  مچھلی کی جاپانی ڈش کھانے کی شوقین ہے، گزشتہ روز جب لڑکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تائیوان کے ایک ریستوران میں گئی اور مچھلی (ساشیمی) کھائی تو اسے پیٹ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے 2.6؍ میٹر لمبا کیڑا نکال لیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آدھا کچا گوشت یا مچھلی کھانے سے معدے میں اس کیڑے کی افزائش ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین