• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویت ہلال کیلئے برٹش مسلم فورم برطانیہ کا اجلاس آج ہوگا

برمنگھم (ابرار مغل) برٹش مسلم فورم برطانیہ کے اعلان کے مطابق عیدالفطر کے تعین کے لیے29رمضان المبارک مورخہ24جون بروز ہفتہ شام کو حسب سابق سائوتھ افریقہ رابطہ کرکے رویت ہلال کی نسبت شہادت وصول کی جائے گی۔ اگر سائوتھ افریقہ نے شرعی تقاضوں کے مطابق رویت ہلال کی شرعی شہادت مع ثبوت موصول ہوئی تو عیدالفطر کا اعلان کیا جائے گا۔ بصورت دیگر30رمضان مکمل ہونے پر پیر کے دن عید کی جائے گی۔ اس سلسلے میں24جون شام کو برٹش مسلم فورم کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس رات عیدالفطر کے بارے میں شرعی اعلان کیا جائے گا۔ برٹش مسلم فورم کے کنوینر اور ممتاز عالم دین علامہ سید ظفر اللہ شاہ نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ29رمضان المبارک کو رویت ہلال بورڈ کے اجلاس میں سائوتھ افریقہ رابطہ کرکے عیدالفطر کے چاند کی نسبت شہادت حاصل کی جائے گی۔ شرعی شہادت ملنے پر عیدالفطر اتوار کو ہوسکتی ہے۔ بصورت دیگر شریعت کے مطابق30رمضان مکمل ہونے پر پیر کے روز عید ہوگی۔

تازہ ترین