• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں جمعۃ الوداع کا اجتماع،مسلم ممالک کے سفیروں کی شرکت

ویانا(اکرم باجوہ)پوری دنیا جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعۃ الوداع نہایت مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اسی سلسلہ میں آسٹریا کے دارلحکومت ویانا مرکزی اسلامک سنٹر میں جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں مسلم ممالک کے سفارت کاروں یواین او سے وابستہ مسلم کمیونٹی کے اعلیٰ افسران اور مسلم ممالک کی مسلم کمیونٹی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔پاکستانی کمیونٹی کی مساجد منہاج القرآن سنٹر، ادارۃُالمصطفیٰ سنٹر ویانا ،مسجد البلال ویانا،مسجدابراہیم ،مسجدالمدینہ ویانا،نور اسلامک سنٹر ویانا میں جمعتہ الوداع کے چھوٹے بڑئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا اور اُمت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا کی گی جبکہ پاکستانی مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

تازہ ترین