• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد ابراہیم میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ غیر مسلموں کی افطار پارٹی میں شرکت

برنلے (پ ر) یوکے اسلامک مشن مسجد ابراہیم برنلے میں ایک عظیم الشان پروگرام19جون2017ء کو منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مسلم کمیونٹی کے علاوہ غیر مسلموں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ان میں برنلے کے میئر، کونسلرز، ڈاکٹرز، ٹیچرز شامل تھے۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے یوکے اسلامک مشن کے رکن عبدالحمید قریشی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ عبدالحمید قریشی نے رمضان المبارک کے بارے میں غیر مسلموں کو تفصیل سے بتایا کہ ہم روزے کیوں رکھتے ہیں۔ عبدالحمید قریشی کے بعد سابق میئر برنلے چوہدری محمد نجیب نے یوکے اسلامک مشن کا تعارف اور کام کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا کہ یوکے اسلامک مشن برنلے برانچ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ طویل عرصے سے مسجد ابراہیم میں افطاری اور پھر کھانے کا انتظام ہوتا ہے اس انتطام میں ہر نمازی اپنے مالی لحاظ سے شریک ہوتا ہے اور پھر اجتماعی طور پر کھانا کھاتے ہیں۔ مولانا حافظ محمد ارشد نے افطار کی فضلیت بیان کی اور دعا فرمائی، کھانے کے بعد مشن کے سینئر رکن میاں عبدالوحید نے غیر مسلموں کو انگلش زبان میں قرآن پاک کا نسخہ اور کتابیں تحفے میں دیں۔

تازہ ترین