• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شخصیت بیرسٹر شبیر کے والد چوہدری محمد سرور انتقال کرگئے

کوونٹری(نمائندہ جنگ)کوونٹری کی نامور سیاسی، سماجی شخصیت بیرسٹر شبیر، چوہدری قیوم، چوہدری منیر کے والد چوہدری محمد سرورانتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ایگل سٹریٹ میں ادا کی گئی،جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کرکے مرحوم کی ناگہانی وفات پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم محمد سرور نے اپنی زندگی میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کی۔کوونٹری کی نامور شخصیات حاجی مبارک کیانی، شیراز کیانی، پیر عرفان شاہ،مسلم لیگ ن کے صدر راجہ اصغر نمبل،چوہدری اللہ دتہ کے علاوہ وکلا برادری، تاجروں، کاروباری شخصیات پاکستان و کشمیر کی اعلیٰ سیاسی سرکاری، سماجی شخصیات نے اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئےصبر کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین