• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے، چوہدری تنویر کوٹلہ

بارسلونا(شفقت علی رضا ) دوسرے ملکوں میں رہتے ہوئے ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے مقامی کمیونٹی کو اسلام اور پاکستان کا سافٹ امیج دینے کی اشد ضرورت ہے ،رمضان المبارک ہمیں صبر، استقامت ، بھائی چارے اور اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کونسل ضلع گجرات کے چیئر مین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے سپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے دیئے جانے والے گرینڈ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔افطار ڈنر میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیمات اور جماعتوں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔افطار ڈنر سے مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین ، عوامی تحریک یورپ کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال چوہدری ، پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے نمائندہ راجہ ضیاء صدیق ، یوتھ ونگ پی ایم ایل این سپین کے آرگنائزر ایاز مٹھانہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے تنازعات کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاہونا چاہئے،اس ماہ صیام میں بے سہارا اور غریب افراد کو یاد رکھنا چاہئے اور اپنے ملک کی سلامتی کی دعائیں مانگنی چاہئیں ،افطار ڈنر کے میزبان چوہدری امانت مہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین کا ایک جگہ اکھٹا بیٹھنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی جہاں بھی رہیں وہ آپس میں بھائی چارے کی فضا ہمیشہ قائم رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو آپس میں تقسیم کرنے کی سازش کرنے والے عناصر کو پہچاننا ہوگا تاکہ دیار غیر میں بھائی چارے کی بنیادیں کھوکھلی نہ ہوں ۔اس موقع پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ، محمد علی تنویر کوٹلہ اور چوہدری امانت مہر نے اس جیت کی خوشی میں ای کیئر کرکٹ کلب سپین کو پاکستان کی سبز یونیفارمز تقسیم کیں ۔مسلم لیگ ن کی نمائندگی ، میاں عمران ساجد ، ملک شاہد حسین ، ایاز عباسی اور عاشر مسیح سندھو نے کی ،پی ٹی آئی کے یاسر اقبال اور نوید رانا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عمر فاروق رانجھا ، شاہد لطیف گجر ، میاں رئوف اور حافظ عبدالرزاق نے کی ۔بزنس کمیونٹی کی جانب سے امتیاز آکیہ ، کامران خان ، ظفر پہلوان ، عبدالرئوف ، سکندر حیات گوندل، محسن گوندل ، عمران چھوکر کلاں اور عظمت مہر افطار ڈنر میں اپنے ساتھیوں سمیت شریک تھے۔

تازہ ترین