• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے فیس بُک سرگرم

کراچی (نیوز ڈیسک) سماجی رابطوں کی ويب سائٹ فيس بُک نے برطانيہ ميں ايک مہم شروع کی ہے جس کے ذريعے انٹرنيٹ پر پھيلنے والی انتہا پسندی کے انسداد کی کوششيں کی جائيں گی۔فيس بُک کی جانب سے کہا گيا ہے کہ امدادی تنظيموں اور آن لائن معاملات پر نظر رکھنے والے اداروں کی مدد سے انٹرنيٹ پر نفرت آميز مواد کے مسئلے سے نمٹا جائے گا۔ فيس بُک کا ’آن لائن سول کرَيج انيشی ايٹيو‘ (OCCI) ايسے اداروں کے ليے ايک فورم کی حيثيت سے کام کرے گا جہاں يہ ادارے اور غير سرکاری تنظيميں انتہا پسندی کے واقعات رپورٹ کر سکيں گے اور ان سے نمٹنے کے ليے حکمت عملی ترتيب دی جائے گی۔ يورپی رياستوں فرانس اور جرمنی ميں (OCCI) کی اسکيميں پہلے ہی سے چل رہی ہيں۔

تازہ ترین