• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ

لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریو نیو ہارون اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ہے ،حالیہ منظور کردہ بجٹ کی ٹیکس تجاویز حقیقت پسندانہ ہیں اوران سے سماجی اور اقتصادی ایجنڈے کے حوالے سے حکومت کے اخلاص کی عکاسی ہوتی ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود معاشی اصلاحات کیلئے عملی اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ عوام کی مشکلات کی کمی کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے اور زراعت پر دی گئی اعانتوں اور ریلیف کے اقدامات کے باوجود ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرلئے جائیں گے ۔گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح میں75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کررہے ہیں اور صرف ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والوں کو ہی اس میں شامل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین