• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص مٹھائیاں بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

لاہور (اے پی پی )رنگ برنگی  اور ناقص مٹھائیوں کی شکل میں امراض بیچنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ایک سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو زائد المعیاد اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ یونٹ سے 4 من ایکسپائر کھویا برآمد ہوا جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔مزید کارروائیوں میں مختلف علاقوں میں دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل لائسنسنگ ٹیم کے مطابق جن یونٹس کو سیل کرنے کے بعد ڈی سیل کیا گیا ہے ان کو 24 گھنٹے بعد دوبارہ چیک کیا جائے گا اور کسی بھی کمی کی صورت ان کو دوبارہ سیل کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین