• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواری ٹنل کے ذریعے ٹریفک کی آمد ورفت جلد شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل کے ذریعے ٹریفک کی آمد ورفت جلد شروع ہوگی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹنل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے 3 سال قبل اس منصوبہ پر کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔وزیر اعظم نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا اورکیلئے تقریباً25ارب روپے کے فنڈز بھی جاری کئے۔اس ٹنل کے کھولنے سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے سال بھر رابطہ بحال ہوجائیگا۔اس وقت پشاور اورچترال کے درمیان فاصلہ 14گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اس ٹنل کی تعمیر سے یہ فاصلہ 7گھنٹوں میں طے ہوگا۔

تازہ ترین