• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کومراعات دی جائیں،زاہدحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ہمارے ہیرو ہیں، انھیں مراعات، ترغیبات اور دیگر حقوق دے کر قومی دہارے میں شامل کیا جائے تاکہ ملکی ترقی میں انکا کردار بڑھایا جا سکے۔برآمدات کے بعد ترسیلات ہی ہماری آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اورسماجی ترقی کا اہم سبب ہیں جن کا حصہ جی ڈی پی میں 5.5 فیصد ہے۔میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پالیسی سازاس شعبے پر توجہ دیں کیونکہ سالانہ 17 ارب ڈالر بھیجنے والے نہ شرائط لگاتے ہیں اور نہ جواب میں کچھ مانگتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کوسالانہ اربوں ڈالر بطور سود ادا کئے جا رہے ہیں جو معیشت کے لئے ناقابل برداشت ہے اسلئے قرض ادا کرنے کے لئے مزید قرض لیا جاتا ہے جس کا حل ترسیلات میں موجود ہے جودائمی ،بین الاقوامی اتار چڑھاؤ یا پابندیوں اور بد انتظامی کے اثرات سے زیادہ متاثر نہیں ہوتیں۔ قطر میں مقیم پاکستانی بھی سالانہ 17 سے 18 ملین ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں جو کل ترسیلات کا 2 فیصد ہیں مگر موجود بحران سے ترسیلات میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگر قانونی ذرائع سے ترسیلات بھجوانے کے عمل کو آسان بنایا جائے تو ملک کی مالی مشکلات میں زبردست کمی لائی جا سکتی ہے۔ امن و امان، توانائی بحران اور معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی کئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خدشات رکھتے ہیں مگر اگر اوورسیز اثاثوں کا استعمال کیا جائے تو معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا جس سے بے روزگاری اور بیرونی امداد پر انحصار کم ہو گا۔

تازہ ترین