• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سےدوسری عید اسپیشل ٹرین کی لاہور کے لئے روانگی،مسافروں کا رش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی سے دوسری ’’ عید اسپیشل ٹرین ‘‘ بھی اندرون ملک روانہ ہوگئی، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری اور آخری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ ہوئی, جس کے ذریعے 1400 سے زائد مسافر اتوار کو اپنی منزل پر پہنچیں گے،  ٹرین میں اکانومی کلاس کی 16 بوگیاں لگائی گئی تھیں، جو مسافروں سے کھچا کھچ  بھری ہوئی تھیں، اس موقع پر اسٹیشن پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور مسافروں کے ساتھ ساتھ ان کے سیکڑوں عزیز و اقارب بھی انہیں رخصت کرنے کے لیے اسٹیشن پر موجود تھے، تاہم کوئی بڑی بدنظمی دیکھنے میں نہیں آئی،عید اسپیشل ٹرین کو رخصت کرنے کیلئے ڈویژنل کمرشل آفیسر ( ڈی سی او ) ریلوے کراچی اسحاق بلوچ بھی اسٹیشن پر موجود تھے۔

تازہ ترین