• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس کی کارروائی، مسافروں کو زائد کرایہ واپس، ڈرائیورز پر جرمانہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایے سے زائد منہ مانگی رقم مسافروں سے وصول کررہے ہیں، مگر   موٹر وے پولیس اب تک سیکڑوں مسافروں کو کرائے کی زائد رقم واپس کروا کر مسافر بسوں اور وین کے ڈرائیورز پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے، جس کی مکمل تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح رواں برس بھی عیدالفطر منانے کیلئے اندرون ملک جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایوں سے کئی گنا زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں، لیکن متعلقہ حکام حسب معمول اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے اور مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور ہیں، تاہم موٹر وے پولیس جب سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب واقع ’’ مووی پوائنٹ ‘‘ پر گاڑیاں روک کر مسافروں کی فلم بندی کرتی  ہے تو  ساتھ ہی وہ مسافروں سے ان کے مسائل بھی معلوم کرتی ہے اور جس گاڑی میں زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت ملتی ہے،  موٹر وے پولیس فوری طور پر  کارروائی کرکے نہ صرف مسافروں کو زائد کرایہ واپس کروارہی ہے بلکہ گاڑی کے ڈرائیورز پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہا ہے، موٹر وے پولیس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک ڈرائیورز پر ایک ہزار سے 5 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین