• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 9/11پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضیاء العمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر ناظر ہائی کورٹ کو کمشنر مقرر کرتے ہوئے مذکورہ پلاٹ کے معائنے بمعہ تصاویر رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے،فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے سمیت دیگر مدعاعلہیان کو18جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیےہیں،قبل ازیں درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے آئینی درخواست میں ڈی جی ایس بی سی اے، پلاٹ نمبر 9/11 کے مالک اور سیکریٹری لوکل گورئمنٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 9/11 کا مالک ایس بی سی اے کے منظور شدہ پلان کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کر رہا ہے اور اس نے گراؤنڈ فلور پر 2پورشن بنالیے ہیں جبکہ دوسرے فلور پر مزید تین پورشن کی تعمیرات کر رہا ہے۔

تازہ ترین