• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کی حالیہ لہرمیں اسلام وملک دشمن ملوث ہیں،ثروت قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ  دہشتگردی کی حالیہ لہرمیں اسلام وملک دشمن ہاتھ ملوث ہیں،بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہاہے،افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں ،کراچی ،کوئٹہ ،پاراچنار میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت دہشتگردوں سے انہی کی زبان میں نمٹے ،دہشتگردوں کا مقابلہ آخری سانس تک کرینگے ،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلوں کو متاثر نہیں کرسکتے ،پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کرکے دم لیں گے ،ملک میں دہشتگردی کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا ،ملک کا امن  خراب کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ،شہیدوں کا لہو رائیگاں جانے نہیں دینگے شہیدوں کا لہو دہشتگردوں کو نیست ونابود کردے گا ،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ومنظم اور پر عزم ہے ،آپریشن ردالفساد کودہشتگردوں کو خلاف مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین