• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے ساتھ دیگر کرپٹ افراد کا بھی احتساب کیا جائے، منظور رضی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے چیئر مین  منظور احمد رضی نے حکمرانوں  کے ساتھ ساتھ  نیب، آئی بی، ایم آئی اور ایف آئی اے سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں وہ حکمرانوں اور ان کے اہل خانہ کا احتساب کررہے ہیں، وہیں  دیگر افراد کا بھی احتساب کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ تمام  ہائی کورٹس کے ججز سے بھی اپیل کہ وہ پاکستان ریلوے جیسے اہم قومی ادارے کے بھی کرپٹ، راشی اور بدعنوان افسران کااحتساب کرتے ہوئے اس قومی ادارے کو بھی پاک صاف کریں۔

تازہ ترین