• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 28 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور کالعدم تنظیموں کےکارندوں  سمیت  28ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی ہے،تفصیلا ت کے مطابق رینجرز نے مومن آباد اور پیرآباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان محمد مجاہد، محمد اعجاز خان، محمد ناصر ، اکبر زادہ اور محمد نعمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن سے ہے، دوسری کارروائی میں  چاکیواڑہ سے دہشت گرد سمیر بلوچ کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق لیاری گینگ عذیر بلوچ گروپ سے ہے ، دہشت گرد نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، لانڈھی کے علاقےسے منشیات فروش دو ملزمان اسد اور میر بہادر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی، سرجانی ٹاؤن پولیس نے شہباز ، محمد کامران اور نصیر اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،اورنگی ٹاؤن پولیس نے دو منشیات فروش خاتون شاہجہان اور محمد طیب بنگالی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،مومن آباد پولیس نے دو مفرور ملزمان رشید اور شریف کو گرفتار کرلیا، میٹھادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش فرحان، انور اور راشد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی، مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 جواری معروف، مسعود ، عمران ، حبیب ، عاشق ، بہاول ، حفیظ ، خالد اور جلیل، کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے قمار بازی کا سامان اور داؤ پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

تازہ ترین