• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر سخت سیکورٹی اور ٹریفک کی بلاتعطل روانی کیلئے اقدامات کی ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں نماز عید کے اجتماعات کو محفوظ اور فول پروف بنانےاورٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں، ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ  عید گاہوں ، مساجد ، امام بارگاہوں ، مزارات مقدسہ اور قبرستانوں پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کو بھی سوئپنگ اور نگرانی پر مامور کیا جائے، وزیر داخلہ نے تمام ڈی آئی جیز کو عید گاہوں کے ساتھ عوامی مقامات، تفریح گاہوں اور پارکوں کی بھی سخت سکیورٹی کا حکم دیا  ہےپولیس کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زونز کے مختلف اضلاع کے تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر 3664مساجد،447عیدگاہوں/کھلےمقامات، 230 امام بارگاہوں/جماعت خانوں کی سیکیورٹی کے لیئے 9135سے زائد پولیس افسران وجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق مذکورہ مجموعی ڈپلائمنٹ کے علاوہ ریپڈ ریپانس فورس کی چھ پلاٹونز جبکہ ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کی ریزرو پلاٹونز بطور اضافی نفری سکیورٹی فرائض دے رہی ہیں،ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ 
تازہ ترین