• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ درج، تفتیش کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں دہشت گردی کے واقعے میں 4پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سی ٹی ڈی نے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ،چار مشتبہ افرادکو حراست میں لینے کے ساتھ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میں دہشت گردی کے واقعے میں4پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ نمبر90/17 پولیس افسر سب انسپکٹر محمد اشرف کی مدعیت میں سی ٹی ڈی گارڈن میں زیر دفعہ 302/34انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کے تحت 4نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی مختلف ٹیموں نے دہشت گردی کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور جائے واردات سے شواہد حاصل کرنے اور عینی شاہدین کے بیان لینے کے بعد خفیہ اطلاع پر اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ذرائع نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے واردات اور اطراف کی تمام سڑکوں کے ساتھ مختلف فیکٹریوں کے باہر نصب کیمروں کی ریکارڈنگ تحویل میں لے لی ہے اور ان کے ذریعے دہشت گردوں کے روٹ کے ساتھ شناخت میں مدد لی جارہی ہے ۔
تازہ ترین