• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست دان اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، وہ ہفتے کو ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو ایک بار پھر عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد حکومت نے عالمی سطح پربھارت کی دہشت گردی کے بارے میں رائے عامہ کو درست انداز میں ہموار نہیں کیا اب جبکہ کلبھوشن نے اپنی  اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ وہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی سر پرستی کررہا تھا پاکستان کو اپنے سفیروں کی کانفرنس طلب کر کے دنیا کو بھارت اور افغانستان کی کاروائی سے آگاہ کرنا چاہئے۔ 
تازہ ترین