• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوںمیں کرنٹ لگنے سےخاتون اور ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوںمیں کرنٹ لگنے سےخاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک متاثرہ شخص کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 7 خیابان بد راسٹریٹ 20بنگلہ نمبر 67/2میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 26سالہ خان محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا  ،کورنگی نمبر 1میں  سحری کے دوران گھر میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 35سالہ شاہین زوجہ یونس جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ، یو پی موڑ کے قریب کام کےدوران کرنٹ لگنےسے 40سالہ ممتاز ولد بشیر احمد شدید زخمی ہو گیا جیسے ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین