• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنماء اصولوں کے مطابق اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، اقلیتی برادری نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتی ہے بلکہ ملک کی خوشحالی میں بھی شانہ بشانہ ساتھ دے رہی ہے ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے حکومت بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے، اس ضمن میں اقلیتی رہنماء اہم کردار ادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی سے ملاقات میں کیا،گورنر سندھ نے کہا کہ اقلیتوں کی مالی مدد ، طلبہ کیلئے اسکالر شپ، میڈیکل سہولیات اور  عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
تازہ ترین