• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ناظم آباد،گلبہار زون اور الخدمت کے تحت مستحق بچوں میں کپڑے تقسیم

کراچی؍ (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی ناظم آباد و گلبہار زون اور الخدمت کے تعاون سے ناظم آباد اور گلبہار کے مستحق اور ضرورت مند بچوں میں تقریباً2000 جوڑے تقسیم کیے گئے،اس سلسلے میں عید گاہ گرائونڈ سے متصل سروس روڈ پرتقریب منعقد ہو ئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد نے شر کت کی،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے  اسٹالز کا دورہ کیا ،اس موقع پرامیر ضلع وسطی منعم ظفر ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی ،امیر زون سہیل زیدی ،سیکرٹری زون رضی حسن ، مظفر حسن اور دیگر بھی موجود تھے، حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں یہ بڑی خدمت کا کام ہے، ہمیں اپنے ارد گرد موجود ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کر نی چاہیئے، جماعت اسلامی اقتدار میں ہو یا نہ ہو ہر صورت عوام کی خدمت جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کراچی میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہواہے جس میں چار پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیاجبکہ پارا چنار اور کوئٹہ میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ۔ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت جلد ازجلد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔
تازہ ترین