• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ؛ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں میں ملازمت کے لیٹرز کی تقسیم

جامشورو(نامہ نگار) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں میں ملازمت کے لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے 13ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں میں ملازمت کے ریگولر جاب لیٹر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمن اور رجسٹرار ڈاکٹر روشن بھٹی اورڈاکٹرسروپ بھاٹیاکی موجودگی میں تقسیم کئے ۔اس موقع پر ملازمین تنظیم لسوا کے عہدیداران ، ریٹائرڈ ملازمین نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشوروکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لسوا نمائندے سکندر جونیجو نے کہاکہ ملک میں شدید بے روزگاری کے موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو مستقل ملازمت ملنا نعمت ہے۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارے دیگر مسائل بھی خوش اسلوبی سے حل کرلئے جائیں گے۔ اس موقع ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے لمس کے رجسٹرار اور لسوا کے عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب تمام ملازمین محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔

تازہ ترین