• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ : پولیس اسٹیشن میں بلاجواز قید لڑکا بازیاب

گمبٹ ( نامہ نگار )  سینئر سول جج گمبٹ سمیع اللہ میمن نے  مستاق جویو کی در خواست پر گمبٹ پولیس اسٹیشن پر اچانک چھاپہ مار کر بلاجواز قید 15 سالہ لڑکے ولید ولد مستاق جویو کو قید آزاد کر لیا جبکہ ایس ایچ او گمبٹ کو ریکارڈ سمیت عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ مستاق جویو نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ پولیس نے میرے بیٹے کو بلاجواز پولیس اسٹیشن میں قید کر  رکھا ہے جس پر سول جج گمبٹ نے گمبٹ پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مار کر لڑکے کو  بازیاب کرالیا۔

تازہ ترین