• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، نواب خان وسان

خیرپور(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہاہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کی سیاست کا باب بند ہونے والا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، بلاول بھٹو زرداری جلد وزارت عظمٰی کا تاج پہنیں  گے وہ انجمن تاجران کھجور منڈی کے صدر بشیر آرائیں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ نواب خان وسان نے کہاکہ شریف خاندان اپنی سیاست کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں لیکن پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ان کی سیاست کا باب بند ہو جائے گا۔ عمران خان کے متعلق نواب خان وسان نے کہاکہ وہ سیاست میں زندہ رہنے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کر رہے ہیں لیکن ایسا کرنے کے باوجود عمران خان کی سیاست آگے نہیں بڑھے  گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان کے دھرنوں کی ہوا نکل گئی ہے۔  انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات وقت سے پہلے روا ں سال کے آخر میں ہوسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ اور پنجاب سمیت پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب اور بلوچستان کے دورے سوفیصد کامیاب گئے ہیں۔

تازہ ترین