• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیرو : خصوصی بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم کیلئے تقریب کا اہتمام

نوڈیرو (نامہ نگار ) گورنمنٹ سروس سینٹر فار ڈیف اینڈ ڈمب اور گورنمنٹ چانڈکا اسپشل ایجوکیشن سینٹر لاڑکانہ کے بچوں میں نوڈیرو ہاؤس میں عید کے کپڑے اور عیدی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایم این اے فریال تالپور کی جانب سے نوڈیرو ہاوس میں گورنمنٹ چانڈکا اسپشل اسکول  لاڑکانہ کے 108خصوصی بچے اور بچیوں میں عید کے کپڑے اور عیدی تقسیم کے  پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ تلاوت کلام پاک ڈی سی لاڑکانہ کاشف ٹیپو نے کی جس کے بعد پروگرام  میں آئے ہوئے 56 گونگے اور بہرے بچوں اور 52نابینا بچوں اور بچیوں میں ایم این اے فریال تالپر نے کپڑے اور عیدی تقسیم کی، اس دوران چانڈکا اسپشل ایجوکیشن سینٹر لاڑکانہ کے انچارج امان اللہ جکھرو نے ایم این اے فریال تالپور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ سندھ کی جانب سے خصوصی بچوں کی مدد کے لیئے دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا وہ وظیفہ گزشتہ دو سالوں سے بند کردیا گیا ہے اور اس کے ساتھ بچوں کے یونیفارم بھی ملنا بند ہوگئے ہیں اور سندھ میں پڑنے والی سخت گرمی میں سیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں بچوں کو پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں سینٹرزمیں سولر سسٹم کا اہتمام کیا جائے اور سینٹر کے لیئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کرا کے دی جائے اس کے ساتھ بچوں کی بہتر تعلیم کے لیئے دونوں سینٹرز میں کمپیوٹر فراہم کئے جائیں۔ اس دوران ایم این اے فریال تالپور نے انچارج امان اللہ جکھرو کو کہا کہ آپ اپنی ضروت کی مطابق ایک لسٹ تیار کر کے ڈی سی لاڑکانہ کو دیں جس کے بعد آپکی ضرورت کی چیزوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

تازہ ترین