• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی :سرکاری ڈسپینسری کی عمارت سمندری کٹاؤ کی زد میں آگئی

حب (نامہ نگار) گڈانی میں سرکاری ڈسپینسری کی عمارت سمندری کٹاؤ کی زد میں آگئی ۔ سمندری کٹاؤ کے باعث سرکاری عمارت کا زیادہ تر حصہ سمندری پانی کی زد میں آگیا ۔عمارت کا عملہ محفوظ مقام پر منتقل ہوگیا ۔ڈسپینسری تا حال اپنی جگہ فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سمندری علاقوں مون سون کے سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور جس کے باعث سمندر میں طغیانی کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ روز گڈانی کے سبزہ محلہ میں واقع حکومت بلوچستان کے محکمہ صحت کا ایک مرکزِ صحت ( رورل ہیلتھ سینٹر) بھی پانی کی زد میں آگیا ہے اور اس سرکاری عمارت کا بڑا حصہ سمندر کی زد میں آجانے سے مسمار ہوگیا ہے جبکہ اس عمارت سے ملحقہ تحصیل میونسپل کمیٹی گڈانی کی تعمیر کردہ سڑک بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی سمندری پانی کی زد میں آجانے سے ناقابل استعمال ہوگئی ہے جبکہ اس سٹرک کے کنارے لگائے گئے بجلی کے کھمبے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں سرکاری ڈسپینسری کی عمارت کے زیر آب آجانے سے ڈسپینسری کے عملے اور علاقے کے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین