• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، سندھ حکومت کے راشن الائونس کیلئے خواتین دربدر، پولیس ایجنٹس اور دکاندار لوٹنے لگے

جیکب آباد (نامہ نگار) سندھ حکومت کے راشن الاؤنس کے لیے خواتین دربدر، پولیس ایجنٹس اور دکاندار لوٹنے لگے تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مستحق اورنادار خواتین کو راشن الاؤنس کی مد میں 2ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں اس حوالے سے نادار ومستحق خواتین کو موبائل کے ذریعے میسج کیا گیاہے جس کے بعد مذکورہ خواتین الاؤنس کے حصول کے لیے شدید گرمی میں دوردرازعلاقوں سے جیکب آبادشہر پہنچی ہیں جس کے باعث ڈی سی آفس روڈ ،ٹاور روڈ اورڈی سی چوک پر خواتین کا ہجوم جمع ہوگیاہے۔ صبح سے شام تک انتظار کرنے والی ضعیف اوربوڑھی خواتین کو پولیس اہلکار ایجنٹس اور دکاندار لوٹ رہے ہیں۔ الاؤنس کے اجراء کے لیے مبینہ طور پر غریب خواتین سے 2سے 5سو تک رشوت وصول کی جارہی ہے بصورت دیگر پیسے جاری نہیں کیے جاتے جس پر شہر کے سیاسی وسماجی رہنماؤ ں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا یہ طریقہ خواتین کی تذلیل کے مترادف ہے۔ صبح سے شام تک خواتین دربدر ہوتی ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ان مستحق خواتین کو بھی لوٹا جارہاہے۔  ضلع انتظامیہ نوٹس لے کر دکاندار ایجنٹس اور مبینہ رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ مستحق خواتین کو ان کاپورا حق آسانی سے بغیر کسی دشواری کے مل سکے ۔ 

تازہ ترین