• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اوطاقوں میں بیٹھ کر ٹائون کمیٹی کے انتظامات چلا رہے ہیں، اسد عمرانی

گھارو (نامہ نگار) پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے گھارو ٹائون کمیٹی کے 2 کونسلروں  نے  50 سے زائد عارضی ملازمین کے ہمراہ گھارو ٹائون میں ہونے والی  کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور شہر میں صفائی کے ناقص نظام اور عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف گھارو سے بلاول ہائوس کراچی تک احتجاجاً پیدل لانگ مارچ شروع کر دیا۔ پیدل لانگ مارچ کی قیادت کونسلر اسد عمرانی اور شہری امجد سعید کر رہے ہیں اسد عمرانی اور امجد سعید نے  لانگ مارچ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرنے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے مگر بدقسمتی سے گھارو ٹائون کمیٹی کے منتخب ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین نےعوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی نجی اوطاقوں پر بیٹھ کر ٹائون کمیٹی کے انتظامات چلا رہے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف کرپشن میں مصروف ہیں۔ متعدد بار انکے خلاف  عوامی احتجاج بھی ہوا اور اب شہریوں نے مشتعل ہو کر ٹائون آفس پر پتھرائو کر کے آفسوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ اس عوامی ردعمل پر بھی چیئرمین عوامی مسائل پر توجہ دینے کو تیار نہیں۔

تازہ ترین