• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی امید نہیں تھی، رومان رئیس

لاہور(جنگ نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹبولر رومان رئیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی ایک فیصد بھی امید نہیں تھی۔ایک انٹر ویو کے دوران رومان رئیس کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت ان کے لیے بڑی خوش خبرتھی۔ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی کے بعد کراچی میں رمضان کپ کھیل رہے تھے جب انہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ بھیجے جانے کی خبر موصول ہوئی۔ میں صرف اللہ کا شکر ہی ادا کرسکتاہوں جس نے مجھے ہر ایک کو متاثر کرنے کی اور پاکستان کے لیے عمدہ کاکردگی دکھانے کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بننے اور ایلکس ہیلز اور لیام پلنکٹ کی وکٹیں لینے کا موقع فراہم کیا۔

تازہ ترین