• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ(جنگ نیوز)چین کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے تین سرفہرست کھلاڑی جمعہ کی رات آئی ٹی ٹی ایف چائنہ اوپن میں اپنے دوسرے مرحلے کے سنگلز میچوں میں کھیلنے نہیں آئےچینی اسپورٹس حکام نے معاملے کی تحقیقات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ مردوں کی عالمی درجہ بندی میں تین سرفہرست کھلاڑیوں مالونگ ، فان جین ڈونگ اور شوشن جنوب مغربی چین کے شہر چینگ ڈو میں جمعہ کی رات کو کھیلے جانے والے میچوں میں حاضر نہیں ہوئے جبکہ عالمی نمبر4جانگ جائیک نے کمر کی تکلیف کی وجہ سے جمعرات کے مقابلے میں حصہ نہیں لیا ۔ بعد ازاں چین کی کھیلوں کے عوامی محکمے کے ترجمان نے کہا کہ یہ دستبرداری پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور انہوں نے اپنے مخالف کھلاڑیوں اور ناظرین کا کوئی احترام نہیں کیا ۔

تازہ ترین