• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈوانس ٹیلی کام نےرمضان کر کٹ ٹور نامنٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈوانس ٹیلی کام نے ٹپال سی سی کو شکست دے کر کراچی جمخانہ عمر ایسو سی ائٹس رمضان کر کٹ ٹور نامنٹ جیت لیا،یڈوانس ٹیلی کام نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے 45رنز دو چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے اسکورز بنائے۔محمد عرفان،محمد وقاص نے18,18رنز اسکورز بنائے۔ناصر اویس نے تین اور حافظ اسد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میںٹپال سی سی 113رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔شہر یار غنی 47 رنز اور دانیال احسن28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسپنر صداقت علی نے تین، ضیاء الحق ، علی شفیق اور رمیض عزیز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،بعد میں مہمان خصوصی صدر کراچی جمخانہ فواد سلیم ملک نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کراچی جمخانہ نے صحت مند سر گر میوں کو پر وان چڑھانے میں ہمیشہ نمایاں کر دار ادا کیا ہے رمضان کر کٹ فیسٹول کا شاندار انعقاد ہماری کامیابی کی زندہ مثال ہے ا س موقع پر صدرِ تقریب ندیم عمر چیئر مین کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پرکراچی جمخانہ کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا عمر ایسوسی ائٹس آئندہ بھی ٹورنامنٹ کو اسپانسر کریگی اور ٹورنامنٹ کو ٹیلی کاسٹ میں بھر پور تعاون کریگی۔،فواد سلیم ملک نے ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی سات لاکھ ون بونس ایڈوانس ٹیلی کام کے کپتان جمال انور کو پیش کیا جبکہ ٹورنامنٹ کی رنرز اپ ٹرافی اور تین لاکھ پچاس ہزار کیش ایوارڈ ٹپال سی سی کے کپتان اویس رحمانی کو دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ٹپال سی سی کے حافط اسد کو25,000 ،مین آف دی میچ فائنل کا ایوارڈ ایڈوانس ٹیلی کام کے صداقت علی کو 20,000 کیش ایواراڈ دیا گیا جبکہ بہترین بیٹسمین ایڈوانس ٹیلی کام کے مختار احمد، بہترین بولر محمد حسین سی سی کے عبدالقادر،بہترین وکٹ کیپر ٹپال سی سی کے اویس رحمان اور بہترین فیلڈر کا ایوارڈ کراچی جمخانہ کے حیدر علی کو 15,000,15000کیش انعامات دیئے گئے۔اس موقع اختر منیر، جام نفیس، تحسین فیروز،ایس ایم سمیر، عباس ولیکا، الطاف آغا،محمد آصف، ریاض الدین،محمد جاوید خلیل، عتیق صدیقی،احمد علی، مرزا قمر بیگ اور علی سلمان ،گرائونڈ اسٹاف کو بھی سوویئنر دیئے گئے۔

تازہ ترین