• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

لائسیسٹر(نیوز ایجنسیز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اتوار کو جنوبی افریقاکے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ ہفتے کو انگلینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کی آٹھ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی دیں گی، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم مہم کا آغاز آج جنوبی افریقا کے خلاف کرے گی، گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 2 جولائی کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا میچ 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ 

تازہ ترین