• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمسٹرڈیم (اے پی پی) ہالینڈ نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 149 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے زمبابوے کے نام رہی۔ زمبابوین ٹیم 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مائیکل ریپن 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس موفو نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تازہ ترین