• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ورلڈ کپ، بھارت نے میزبان انگلینڈ کو35رنز سے ہرادیا

لندن( جنگ نیوز) بھارت نے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کو 35رنز سے شکست دے کر اپنی مہم کا کامیابی سے آ غاز کیا، اس میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکت کے نقصان پر 281رنز بنائے ، ایس مند ہانا نے شان دار 90رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، پونم روٹ نے 86، میتھالی راج نے71رنز اسکور کئے، کور نے24رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم246رنز پر آوٹ ہوگئی، ولسن نےسب سے زیادہ 81رنز اسکور کئے، ہیتھر نائٹ نے46رنز بنائے ، بھارت کی جانب ست شرما نے47رنز دے کر تین اور پینڈی نے35رنز کے عوض دو وکٹ لئے۔ ایک اور میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے سری لنکا ویمن کو بآسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر میگا ایونٹ میں جاندار انٹری کی، سری لنکا ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، چماری اتاپتو 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ہولی ہڈلسٹن نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈنے مطلوبہ ہدف 38 ویں اوور میں محض ایک وکٹ پر حاصل کیا، سوزی بیٹس 106 اور ایمی سیٹرتھویٹ 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

تازہ ترین