• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کپ، دفاعی چیمپئن سوئی ناردرن کی ڈالر ایسٹ کو بڑے مارجن سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانچویں نیا نا ظم آبا د رمضان فیسٹول کرکٹ ٹرافی 2017میں فائنل میں دفاعی چیمپئن سوئی ناردن گیس نے ڈالر ایسٹ کو باآسانی 105 رنز کے بڑے مارجن سےدے دی۔ گورنرسندھ محمد زبیرنے چیمپئن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد،نے انعاما ت تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اور کیش ایوارڈ 10 لاکھ روپے کپتان ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان کو جبکہ رنر اپ ٹرافی اور کیش ایوارڈ 5 لاکھ روپے ڈالر ایسٹ کے کپتان ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کو دی ۔بہترین بیسٹ مین سیف اللہ بنگش بیسٹ بولر انور علی ، بیسٹ وکٹ کیپر محمدرضوان 118 رنز 4 کیچ اور 5 اسٹمپ کو 25,25 ہزارروپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ افتخار احمد اور مین آف دی فائنل میچ آصف علی کو50,50 ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی بیسٹ ڈسپلن ٹرافی کا ایوارڈ آغا اسٹیٹ کے کپتان نصیر خان کو دیا گیا ،فائنل میں فاتح ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 229 رنز بنائے۔آصف علی ڈالر ایسٹ کی مضبو ط بو لنگ لائن کو بے بس کر دیا اور گرائونڈ کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی برسات کر تے ہوئے 68 رنز کی جارحانہ باری میں صرف 21 گیندیں کھلیں اور 10 بلند و بالا شاندار چھکے ان کی اننگ میں شامل تھے تیمور سلطان نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچری 52 رنز34 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائی، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے 40 رنز 25 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت بنائے، محمد سمیع کو 2 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 58 رنز کی بھاری قیمت ادا کر نا پڑی۔ جوابی بیٹنگ میں ڈالر ایسٹ کی ٹیم بڑے ہد ف کے تعا قب میں نا کام رہی اور پوری ٹیم 19 اورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میرا فضل بیگ 29 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے۔ بلال شاہ19 رنز میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا، محمد سمیع نے 18 رنز بنائے۔ حید رعلی نے 21 ، صدا قت علی نے 13 ، محمد عباس نے 23 اور محمد عمران نے 14 رنز کے عوض 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین