• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ باکسنگ:شرافی اسٹار کورنگی 5گولڈ میڈل لیکر نمبر ون بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شرافی اسٹار باکسنگ کلب کورنگی میں ایک روزہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں چار کلبز کے 28 باکسرز نے حصہ لیا ۔شرافی اسٹار باکسنگ کلب کورنگی نے 5 گولڈ لیکر پہلی، رضا باکسنگ کلب نے 4 گولڈ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی فائنل میں کل 9 مقابلے ہوئے اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کورنگی عبدالرحیم کلب کے صدر شاہجہان اور سیکرٹری ریحان موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض نواب علی، محمد ابراہیم، مہر بخش کوچ اور ڈاکٹر بلال نے انجام دیئے۔ دیگر نتائج میں36 کلو گرام میں کاشف نے محمد آصف کو 2-1 سے، 38 کلو گرام میں سکندر نے وزیر کو 3-0 سے، 40 کلو گرام میں مزمل نے محمد فاروق کو 2-1 سے، 42 کلو گرام میں عبدالرحمان نے صدام کو 2-1سے، 44 کلو گرام میں عزیر نے جاوید کو 3-0سے، 46 کلو گرام میں نصیب اللہ نے کاشف علی کو 3-0 سے، 48 کلو گرام میں شہباز نے حسن کو 2-1سے، 50 کلو گرام میں جمیل احمد نے محمد حمید کو 3-0 سے، 52 کلو گرام میں عرفان اللہ نے محمد سلیم کو 2-1 سے ہرادیا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین اور شائقین باکسنگ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اصغر بلوچ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں محکمہ کھیل کا کردار اہم ہے جس سے دیہی علاقوں کے کھلاڑی آگے آسکیں، وہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے شرافی اسٹار باکسنگ کلب کورنگی میں رمضان المبارک باکسنگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں سے تقسیم انعامات پر کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈسٹرکٹ میں بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر یہ کہنا حق بجانب ہوگا کہ وہ مستقبل میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

تازہ ترین