• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال: بلوچ یوتھ فائنل میں،ماری پور سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی میر محمد میرا (پاکو) سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں بلوچ یوتھ گارڈن نے نورانی اسپورٹس کو باآسانی 4-0سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، بلوچ یوتھ گارڈن کی طرف سے عبداللہ نے دو، عمران اور اختر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پروانہ اسپورٹس کے زیراہتمام ٹرانس پارک اولڈ گولیمار میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں ماری پور بلوچ نے غنی الیون مواچھ گوٹھ کو 4-1سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ماری پور بلوچ کی جانب سے رازق، سمیر، الہی بخش،عادل سخی نے ایک ایک گول اسکور کیے ،غنی اسپورٹس کو گول صالح محمد نے بنایا۔ ریفری محمد وسیم، محمد علی شہکی، میچ کمشنر غلام محمد بلیدی اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماءتھے۔ میچ کے مہمان خصوصی یوسی چھ کے وائس چیئرمین شیر محمد تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ہمراہ محمد وسیم، محمد علی شہکی، داد رحمن، امجد جدگال، بابا علی، رشید، شوکت شہکی، غلام محمد، اختر،اکو، غلام محمد بلیدی سمیت دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین