• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پریس کلب اسپورٹس گالا 2017کا نائٹ کرکٹ ایونٹ حیدرآباد پریس کلب بلیو نے جیت لیا۔فائنل میں حیدرآباد پریس کلب بلیو نے حیدرآباد پریس کلب یلو کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ ایونٹ کا افتتاح ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی نے کیا۔ اس موقع پر عمران لاکھانی، پریس کلب کے صدر وسیم خان، سیکرٹری عبدالخالق چانڈیو، چیرمیئن اسپورٹس کمیٹی شکیل احمد قریشی سابق صدر الطاف کوٹی، فرحان آفندی دانش نفیس، راشد شفیع و دیگر بھی موجود تھے۔ مہماں خصوصی صابر قائم خانی نے اپنی جانب سے اسپورٹس کمیٹی کو دس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے اس قسم کے ایونٹ کا انعقادایک خوش آئند عمل ہے کیونکہ صحافی دن رات اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مصروف رہتے ہے اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع بھی میسر نہین آتے ایسے میں پریس کلب اور اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے اسپورٹس گالا کا انعقاد ایک اچھا عمل ہیں جو ہر سال باقاعدگی سے جاری رہنا چاہیے۔

تازہ ترین