• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے عمران خواجہ کو ڈپٹی چیئرمین مقررکر دیا

لندن (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سنگاپور کے ویٹرن ایڈمنسٹریٹر عمران خواجہ کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا۔ یہ عہدہ آئی سی سی کے نئے آئین کا حصہ ہے۔ آئی سی سی نے لندن میں بورڈ کے سالانہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔ عمران خواجہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی عدم دستیابی کی صورت میں آئی سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے، عمران خواجہ منوہر کے بعد آئی سی سی چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہوں گے، منوہر کی مدت آئندہ برس جون میں پوری ہو گی۔ عمران خواجہ آئی سی سی کے پانچ رکنی ورکنگ گروپ کا بھی حصہ تھے جنہوں نے گزشتہ برس منوہر کی زیر نگرانی ورلڈ گورننگ باڈی کا نیا آئین تیار کیا تھا۔ عمران خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کا ڈپٹی چیئرمین مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں حکام کی توقعات پر پورا اترن کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

تازہ ترین