• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ تغلق یوتھ کلب نے ایدھی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ تغلق یوتھ فٹبال کلب نے آل کراچی عبدالستار ایدھی یادگاری یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی سٹی یوتھ کو 3-0سے کی شکست دیدی۔ ایدھی فائؤنڈیشن کے زیراہتمام ککری گرائؤنڈ لیاری میں جاری فائنل میں ینگ تغلق یوتھ کی جانب سے بہادر نے دو اور حماد نے ایک گول کیا۔ میچ ریفری قیوم کوچ، میچ کمشنر نذیر احمد سنگھولین اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔ فائنل کے اختتام پر مولانا عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی مہمان خصوصی تھے۔ جن کا دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر عثمان بلوچ، حاجی لطیف بلوچ، استاد دل مراد، ماسٹر نذیر احمد، رمضان فریدی، محمد صدیق، محبوب، جلال، خالد، محمد بخش، اللہ بخش، سمیت دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین