• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چمپئن شپ رواں سال اگست میں لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مطابق چمپئن شپ 2 سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی ٗچمپئن شپ ایشین سٹائل کی بنیادپر کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین