کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن بھارت کی متھالی راج نے مسلسل سات نصف سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ڈاربی میں ہفتے کوبھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپچا س اوورز میں تین وکٹ پر281رنز بنائے۔متھالی نے71رنز کی اننگز کے دوارن عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔